جنت کے پتے 522

جنت کے پتے

جنت کے پتے نمرہ احمد کا لکھا ہوا بہت ہی شاندار ناول ہے، یہ ناول کہانی ہے حیا سلمان کی جو ایل ایل بی آنرز کی طالبہ ہے، کہانی شروع ہوتی ہے تب جب حیا سلمان کی زندگی میں بہت دلچسپ موڑ آیا جس میں‌حیا سلمان کو پانچ ماہ کا ایک سمسٹر پڑھنے کے لئیے ترکی جانے کے لیئے سکالر شپ ملا، لیکن حالات اس وقت گمبھیر ہو گئیے جب ایک فنکشن پہ بنائی گئی اس کی زاتی ویڈیو کو کسی نے انٹرنیٹ پر ڈال دیا. اپنے روائیتی قسم کے خاندان والوں‌کی نظر سے اس ویڈیو کو دور رکھنے اور کسی بھی پچیدگی سے بچنے کے لیئے اس کو سائبر کرائم سیل کے ایک ایسے آفیسر سے رابطہ کرنا پڑا جو اس ویڈیو کو انٹرنیٹ سے ہٹوا سکتا تھا، مگر جلد ہی اسے یہ احساس پریشان کر گیا کہ وہ بے چہرہ آفیسر پہلے ہی اس کے بارے میں‌سب کچھ جانتا ہے.
اب جاننا یہ ہے کہ کیا حیا وہ ویڈیو انٹرنیٹ سے ہٹوا پائے گی؟ کیا وہ ترکی جا پائے گی؟ اور سب سے بڑھ کر کیا اسے ترکی میں “وہ” مل سکے گا جس کو اس نے کبھی دیکھا نہیں تھا مگر جس کو وہ کئی برس سے ڈھونڈ رہی تھی؟
استنبول کی گلیوں‌سے بوسفورس کے سمندر تک، کپادوکیہ کی غاروں سے بھارتی جیلوں کے ٹارچر سیلز تک جنت کے پتے کسی ایسے رولر کوسٹر کی مانند ہیں جس کے اوپر نیچے ہوتے اکثر اندازے غلط ثابت ہوں‌گیں.
ان گنت رازوں‌سے بھری یہ کہانی اپنی آخری سطر تک اپنے راز محفوظ رکھے گی، کیونکہ رازوں‌کو محفوظ رکھنا بھی ایک فن ہے اور یہ ہر شخص کو نہیں آتا. جنت کے پتے پڑھیں یا ڈاؤن لوڈ کریں مگر پڑھنے کے بعد اپنے خیالات سے ہمیں مطلع کرنا مت بھولیئے گا.

مکمل ناول پڑھیں.

مکمل ناول ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیئے اس لنک پر جائیں.

ڈاؤن لوڈ یہاں سے کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.