قد بڑھانے کا طریقہ 333

قد بڑھانے کا طریقہ

آج ہم آپ سے کچھ دیسی تراکیب شئیر کریں گیں کہ قد بڑھانے کا طریقہ کیا ہے، ایک قاری کا سوال ہے کہ میری عمر ‫18 برس ہے . میرا قد کافی بڑا ہے اور پیٹ بھی بڑا چھاتی بھی بہت بڑھ گئی ہے . ترکیب بتائیں کہ یہ کم ہو جائیں یا قد بڑھ جائے.

اگر آپ کا قد 5 فیٹ 6 انچ تک بھی ہے تو کوئی خرابی نہیں ہے آئیڈیل ہے . آپ یا تو خوب کھاتی ہیں اور سوتی ہیں . آپ مناسب غذا کھانے سے پہلے اگر ممکن ہے تو چہل قدمی کریں ایکسرسائز کریں .

کھانے میں ہاری سبزیاں استعمال کریں . روٹی کا استعمال کم کردیں ، چاول كھانا بند کردیں ڈاکٹرز كے کہنے كے مطابق ابلے ہوئے چاول نقصان دہ ہوتے ہیں یعنی جن کا پانی ابال کر پھینک دیا جاتا ہے دلیا اور دال ملا کر پکائیں . زیادہ سے زیادہ ورزش کریں . چہرے کی بھی ورزش کریں انشااللہ فائدہ ہو گا .

میری عمر ‫18 سال ہے میرا قد چھوٹا ہے کوئی نسخہ یا ترکیب بتائیں کہ قد بڑھ جائے ؟
قد چھوٹا بڑا ہونے کا تعلق وراثت سے ہے اور اِس میں صحت اور اچھی غذا بہت اہم رول ادا کرتی ہے اِس کی لیے زیادہ بہتر ہوتا کہہ آپ اپنی نو عمری شروع ہوتے ہی اپنے اوپر توجہ دیتیں بہرحال ابھی بھی غذا میں دودھ اور دودھ سے بنی ہوئی اشیاء اور سبز پتوں والی سبزیاں اور لحمیات خوراک میں شامل کریں اِس کی ساتھ ہی ورزش خاص طور پر یوگا ، جمپنگ اور لٹکنے والی ورزش کریں .

میری عمر 15 سال ہے عمر كے لحاظ سے قد چھوٹا ہے اور اِس کی وجہ سے احساس کم تری کا شکار ہوں .

آپ کا قد ویسے بھی بڑھ سکتا ہے دیکھا گیا ہے کہہ اکثر لڑکے 15 سال کی عمر كے بعد ہی قد نکالتے ہیں . آپ نے صرف اچھی غذا كھانی ہے جس میں کیلشیم ، وٹامن ڈی ، معدنی نمکیات پروٹین اور وٹامنز ہونے چاہیں . دودھ تِین سے چار گلاس روزانہ . کچی سلاد اور جو سبزی چھلکوں كے ساتھ کھائی جاتی ہے . اِس کو استعمال کریں . موسمی پھل اور گوشت بھی غذا میں شامل رکھیں . پسند اور ناپسند كے بجائے جو چیز جِسَم کی ضرورت ہو وہ کھائیں ، وزن اٹھانے والی ورزش کرنے کی بجائے اسکپنگ جمپنگ زیادہ کریں .

قد بڑھانے والی کچھ اہم ورزشیں

1- سب سے پہلا اور زیادہ کام مارننگ ایکسرسائز اور مارننگ واک ہے . اِس سے آپ اچھی طرح سے گرو کریں گے .

2- آپ بریک فاسٹ زیادہ سے زیادہ جو آپ لے سکتے ہیں لیں . یہ آپ کے میٹابولزم اسٹرونگ بناتا ہے . کم كھانا کھانے کے لیے کوشش کریں لیکن ہر 2-3 گھنٹوں کے بعد کھائیں .

3- سب سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہہ اچھی نیند لیں . رات کے وقت جو آپ کی گروتھ کے لیے بہتر ہے . جیسا کہہ مسلز گرو رات میں ہوتے ہیں . چنانچہ رات کے وقت یا کم سے کم روشنی میں آپ کے مسل ریلکس اور اچھی طرح گرو کرے گا .

4- جہاں تک ممکن ہو آپ اپنے سر اور گردن کو سیدھا رکھنے کی کوشش کریں . اگر آپ سَر جھکا رکھیں گے تو ( ہیڈ ) آپ کی سپینال کورڈ ( ریڑھ کی ھڈی ) آپ کی ہائیٹ میں اضافہ کو روکنے کی کوشش کریگی .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کیا کہتے ہیں؟