ماں تیری عظمت کو سلام 263

ماں تیری عظمت کو سلام

سارے رشتے پیدا ھونے کے بعد بنتے ہیں ،،
اس زمین پر ایک واحد ایسا رشتہ ھے جو ھمارے پیدا ھونے سے نو ماہ پہلے بن جاتا ھے ،،
وہ بس وھی کھاتی ھے جس سے ہمیں نقصان نہ ھو ،،
وہ بڑے سے بڑے درد میں بھی عذاب بھگت لیتی ھے مگر درد مارنے کی دوا نہیں کھاتی کہ کہیں وہ دوا ھم کو نہ مار دے ،،
ھم اس کی پسند کے کھانے چھڑا دیتے ھیں ،،
ھم اس پر نیند حرام کر دیتے ھیں ،،
وہ کسی ایک طرف ھو کر چین سے سو نہیں سکتی ،
وہ سوتے میں بھی جاگتی رھتی ھے ،
9 مہینے ایک عذاب سے گزرتی ھے ،
گرتی ھے تو پیٹ کے بل نہیں گرتی پہلو کے بل گر کر ھڈی تڑوا لیتی ھے تجھے بچا لیتی ھے ،
اس نے ابھی تیری شکل نہیں دیکھی ،،
لوگ تیری شکل دیکھ کر تجھ سے پیار کرتے ھیں وہ غائبانہ پیار کرتی ھے ،،
لوگ تیری تصویر منگا کر تجھے سلیکٹ کرتے ھیں ،،،
دنیا کا کوئی رشتہ اس خلوص کی مثال پیش نہیں کر سکتا ،،
خدا کو اس پر اتنا اعتبار ھے کہ اس کو اپنی محبت کا پیمانہ بنا لیا ،،
وہ 9 ماہ پیٹ جیسی نازک جگہ تجھے اٹھائے پھرتی ھے ،،
اور جنتی ھے تو قیامت سے گزر کر جنتی ھے اور ھوش آتا ھے تو پہلا سوال تیری خیریت کا ہی ھوتا ھے ،،،
خدا کے بعد وہ واحد ہستی ھے جو تیرے عیب چھپا چھپا کر رکھتی ھے ،
تیری حمایت میں وہ عذر تراشتی ھے کہ تیرے باپ کو مطمئن اور تجھے حیران کر دیتی ھے ،،
باپ کھانا بند کرے تو وہ اپنے حصے کا تجھے کھلا دیتی ھے ،
باپ گھر سے نکال دے تو وہ دروازہ چوری سے کھول دیتی ھے،،
خدا کے سوا کوئی تیرا اتنا خیال نہیں رکھتا جتنا ماں رکھتی ھے ،،،
خدا نے بھی جنت اٹھا کر اس ماں کے قدموں میں رکھ دی ،،
ماں تیری عظمت کو سلام، اللہ پاک سب کے ماوں کو لمبی زندگی دے جن کے مائیں فوت ھے اللہ پاک جنت فردوس عطا کریں آمین ثم آمین.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کیا کہتے ہیں؟