مزیدار حلیم بنانے کا طریقہ 422

مزیدار حلیم بنانے کا طریقہ

حلیم ہر دلعزیز کھا نا ہے۔اکثر خواتین کو حلیم بنانا بہت مشکل لگتا ہے۔ لیکن میں اسان الفاظ میں نہا یت مزیدار حلیم بنانے کا طریقہ سکھاوں گی۔ حلیم بنا کر مجھے اپنی قیمتی راءے سے ضرور اگاہ کیجے گا۔ حلیم کے لیے اپکو درج ذیل اجزاء درکار ہوں گے۔
ضروری اشیاء
مکس دالیں ۔ ۔۔۔۔ایک
(مونگ، مسور اور ماش کی دال صاف کر کے بھگو دیں)
گندم بھگو دیں۔ ۔۔۔۔ادھا کلو
گوشت ۔ ۔۔۔دو کلو بغیر ہڈی والا
دال چنا۔اس کو بھی بھگو
دیں ۔۔۔۔۔۔ادھا کلو
اردک۔ ۔۔ 2 انچ کا ٹکڑا چوپ کر
لیں۔
لہسن 15سے 20 عدد ان کو بہی چوپ کر لیں۔
ثابت گرم مصالحہ ۔۔۔۔2 کھانے کے چمچ
کری پاوڈر۔ ۔۔۔2 کھانے کے چمچ ۔
جو۔ ۔ ۔۔۔۔ادھا کپ۔
دہی ۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کپ
ہلدی پاوڈر۔ ۔۔۔۔۔2 چٹکیا ں
سرخ مرچ ۔۔۔۔۔۔حسب ضرورت
نمک۔ ۔۔۔۔۔حسب ضرورت
پیاز ۔۔۔۔۔۔۔چھ عدد درمیانے سایز کے
لیموں۔ ۔۔۔۔۔حسب ضرورت
چاٹ مصالہ ۔۔۔۔حسب ضرورت
گھی یا تیل۔ ۔ 2 کپ
حلیم بنانے کی ترقیب ۔۔
دال چنا اور مکس دالوں کو الگ الگ برتن میں نمک ۔ادا چمچ ہلدی پاوڈر اور ایک چمچ لال مرچ پاوڈر ڈال کر ابالیں ۔جو اور گیہوں اور کو بھی الگ الگ برتن میں پانی اور نمک ڈال کر خوب اچھی طر ح گل جانے تک ابال لیں ۔ایک دوسرے برے پتلے میں ادا کپ گھی گرم کر لیں ۔اس میں ثابت گرم مسالہ ڈال کر کڑ کڑ ا یں ۔2 عدد پیاز کاٹ کر ڈالیںاسکے بعد اس میں گوشت میں چوپ کیا لہسن۔ ادرک۔ نمک۔ دہی۔ اور کری پاوڈر ڈال کر پانچ منٹ تک فرای کریں۔ اس کے بعد دھی ڈال کر بھونیں۔ گوشت خوب اچھی طرح بھن جاے تو 3 گلاس پانی ڈال کر گوشت گلنے تک درمیانی انچ پرڈھکن ڈھک کر پکایں۔ گوشت گل جاے تو اس میں جو۔ گہیوں۔ اور ساری دالیں ڈال کر گھوٹا لگاتے ہو ے درمیانی انچ پر پکایں۔ گوشت دالوں ۔جو۔ اور گہیوں کا امیزہ جب خوب اچہی طرح یکجان ہو جاے تو اس میں گرم مصالہ ڈالیں۔ اور دہیمی آنچ پر پکایں۔ ایک فرای پین میں بقایا گھی درمیانی انچ پر گرم کریں۔ باقی بچی پیازکو باریک کاٹ کر گرم گھی میں براون کریں۔ اب پیاز کا بھگار گھوٹے ہوے حلیم پر لگا دیں۔ مزے کی حلیم تیار ہے۔ ڈش آوٹ کر کے لیموں اور چاٹ مصالہ چھڑک کر نان کے ساتھ نوش فرما ءیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.