ہونٹوں کے کچھ مسائل اور ان کا حل 381

ہونٹوں کے کچھ مسائل اور ان کا حل

ہمارہ ایسا کوئی مستقل سلسلہ تو نہیں ہے مگر کچھ لوگوں نے ہم سے فیس بک پر سوالات کئیے ہیں جن کو ہم ہونٹوں کے کچھ مسائل اور ان کا حل کے نام سے آپ کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں. ہم نے نام پوشیدہ رکھے ہیں تاکہ کسی کی زاتی زندگی پر کوئی اثر نا پڑے.

ہمارے ایک قاری نے فیس بک پر ہم سے یہ سوال پوچھا ہے کہ میرے ہونٹوں كے اوپر بال ہیں جو بہت واضع ہیں مجھے بلیچ کا طریقہ نہیں آتا کوئی ٹوٹکا بتا دیں . یا مجھےویکس استعمال کرنے کا طریقہ بتا دیں ؟

اپر لپس کی وضاحت

آپ كے چہرے پر جو بال ہیں یہ عموما لڑکیوں كے چہرے پر ہوتے ہیں جس میں گھبرانے کی کوئی بات نہیں آج کل بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو آپ کو ان بالوں سے نجات دلا سکتی ہیں . ٹوٹکے والے زمانے اب تقریبا ختم ہو گئے ہیں. بلیچ بنانے کا طریقہ بلیچ کریم پر درج ہوتا ہے . یا پِھر آپ کسی قریبی ایکسپرٹ كے پاس جائیں کیونکہ لکھنے سے سمجھ میں نہیں آئے گا اور یہ کیمیکل عمل ہے ، جو غلطی کرنے سے نقصان بھی دے سکتا ہے . ویکس کا طریقہ آسان ہے آپ کسی سخت کپڑے پر ویکس لگاییں ہونٹ پر دبا کر چپکاییں اور بالوں کی مخالف سمت سے کپڑے کو جھٹکے سے کھینچ کر ہٹا دیں ، دو تِین مرتبہ كے عمل سے بال ہٹ جائیں گے . بلیڈ کا استعمال غلطی سے بھی مت کیجئے گا .

ایک اور قاری نے پوچھا ہے کہ میرے ہونٹ موٹے ہیں اور کالے سے ہیں ، رنگ میرا گورا ہے ، میں ہونٹ باریک اور گلابی کرنا چاہتی ہوں ، براہ مہربانی کوئی نسخہ بتادیں جس کی مدد سے میں اپنی اِس پریشانی سے نجات حاصل کر سکوں .

آپ اپنے کالے ہونٹوں كے لیے دودھ کی بالائی میں دو یا تِین قطرے لیمن كے ملا کر اپنے ہونٹوں پر دن میں اور رات میں کئی دفعہ لگاییں ، کچھ ہی دن كے اندر آپ کو بہتر رزلٹ ملے گا ، لپ اسٹک کا استعمال کرتے ہوئے اگر آپ آؤٹ لائن گہری اور سینٹر فل اپ ہلکی رنگ کی استعمال کریں تو بھی ہونٹوں کی چورایی کم نظر آئے گی اور آپ اِس طرح موٹے ہونٹوں کو کافی حد تک پتلہ نظر آنے والا بنا سکتی ہیں ، اِس كے علاوہ کسی پلاسٹک سرجن سے بھی مشورہ لیا جا سکتا ہے مگر ہم آپ کو اس کا مشورہ ہرگز نہیں‌دیں گیں .

ایک صاحبہ نے پوچھا ہے کہ میرے نیچے کا ہونٹ بہت موٹا ہے ، اسے پتلہ کرنے کا طریقہ بتادیں .

ہونٹوں کو شیپ دیں لیں یا پِھر پھٹکری بھگو دیں پِھر کاٹن کی مدد سے اِس کو ہونٹوں پر لگاییں .

اگلا سوال ہے کہ مرے اپر لپ پر بال ہیں . میں خود تھریڈنگ کرتی ہوں جس کی وجہ سے لپ کالا ہو گیا ہے ایسا لگتا ہے جیسا شیو کیا گیا ہے .

جب آپ خود تھریڈنگ کرتی ہیں تو آپ سہی تھریڈنگ نہیں کر رہی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے جڑ ٹوٹ جاتی ہے اور بال باہر پوری طرح سے نہیں نکلتا ہے . جڑ چونکہ اندر ہی رہ جاتی ہے اور اِس کا باہر نکلنے کا راستہ چونکہ بند ہو جاتا ہے تو جب دوسرا نیا بال نکل رہا ہو تا ہے تو اِس کی گروتھ اندر ہی ہو رہی ہوتی ہے اور وہ زیادہ موٹا ہوتا جاتا ہے . اور وہ دوسرے مسام سے باہر نکلتا ہے اور اپنے ارد گرد کی جلد کو بلیک کر دیتا ہے اور اکثر بالوں کو باہر نکلنے کا موقع نہیں ملتا کیوں کہہ مسام بند ہوتے چلے جاتے ہیں اور آپ کو شیو کیا ہوا سا معلوم ہوتا ہے . آپ كے لیے ضروری ہے کہہ کچھ عرصہ تھریڈنگ کسی ماہر بیوٹی کلینک سے کراییں اور جب تھریڈنگ کراییں تو زُبان کو اِس حصہ كے نیچے ٹائیٹ کر كے رکھیں جس سے مسام کھل جائیں گے اور بال جڑ كے ساتھ بہتر طریقے سے باہر نکل آئے گا . جو جلد بلیک ہو چکی ہے اِس كے لیے ضروری ہے کہہ رنگت سفید کرنے والی کسی ہربل کریم کا استعمال کریں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.