پھٹے ہونٹوں کے لیئے گھریلو ٹوٹکے 20

پھٹے ہونٹوں کے لیئے گھریلو ٹوٹکے

ہونٹوں یعنی ہونٹوں کا خشک ہو جانا اور پھٹ ( کریک ) جانا ایک قدرتی بات ہے . خاص طور پر سردیوں میں ہونٹوں کے پھٹ جانے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں .درج زیل کچھ خاص گھریلو ٹوٹکے آپ کے کام آئیں گیں اپنے ہونٹوں کو پھٹنے سے بچانے کے لیئے.

پھٹے ہونٹوں کے لیئے گھریلو ٹوٹکے :

ہونٹوں پر شہد کی تہہ ( لیئر ) لگانے سے بھی پھٹے ہوئے ہونٹوں یعنی کریکڈ ہونٹوں کو افاقہ ہوتا ہے . شہد کو کچھ دیر ہونٹوں پر لگا رہنے دیں اور کچھ دیر بعد دھو لیں . خیال رکھیں كے شہد کو چاٹیں یا کھا نا جائیں .
اگر آپ کو اپنے ہونٹ یعنی ہونٹوں چبانے کی عادت ہے تو اِس سے چھٹکاڑا حاصل کریں . اور ہونٹوں كے پھٹے ہوئے حصے کھینچ کر اترنے کی کوشش نا کریں . ہونٹوں کو ویسے بھی ٹچ کرنے سے پرہیز کریں .
زَیتُون کے تیل اور چینی کا مکسچر تیار کریں اور ہونٹوں پر اچھی طرح لگائیں .
پانی کا استعمال زیادہ کریں . بعض اوقات ہونٹوں کے پھٹنے کی وجہ صرف پانی کی کمی ہوتی ہے .
اگر شہد والا ٹوٹکا استعمال نہیں کرنا چاہتے تو چاپ اسٹک یا vاسلینی کا استعمال کریں
چہرہ دھونے کے بعد ہونٹوں پر کسی اچھی بام کا استعمال کریں . بہتر ہے کے بام رات کو لگا کر سوئیں اور صبح دھو لیں .
قدرتی تیل ، جیسے كے زیتون یا ناریل کا تیل بھی پھٹے ہوئے ہونٹوں ( کریکڈ ہونٹوں ) کے لیے مفید ہیں . بہت سی بامز میں اننحین کا استعمال کیا جاتا ہے .
زیتون کا تیل ، شہد ، پیانوت بٹر اور چینیی کو مکس کر لیں اور صاف انگلی کی مدد سے ہونٹوں پر ہفتے میں ایک بار لگائیں .
کاسمیٹکس کا زیادہ استعمال نا کریں
بعض اوقات کچھ ٹوتھ پیسٹس بھی ہونٹوں کے پھٹنے یعنی کریک ہونے کا باعث بنتی ہیں ، اِس صورت میں ٹوتھ پیسٹ تبدیل کر لیں .
اگر کمرا یا آفس خشک ہے تو اِس میں نمی کا مناسب انتظام کریں .
نمکین خشک چیزیں جیسا کے چپس اور نمکو وغیرہ کھانے سے پرہیز کریں
منہ كے زریعے سانس نا لیں .

آپ کو یہ پھٹے ہونٹوں کے لیئے گھریلو ٹوٹکے کیسے لگے بتانا مت بھولیئے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کیا کہتے ہیں؟