وائٹ قورمہ 107

وائٹ قورمہ بنانے کا طریقہ

وائٹ قورمہ بنانا اب بہت آسان
اکثر خواتین کو کھانا بنانے کابہت شوق ہوتا ہے پر ریسپی کا پتا نہیں ہوتاان خواتین کے لئے آج ہم آپکو مزے دارپاکستانی وائٹ قورمہ بنانے کی ریسپی بتائیں گیں جس سے ہر ایک آپ سے بنانےیہ ڈش بنانے کا طریقہ پوچھے گا ۔

وائٹ قورمہ بنانے ک لئے یہ چیز ے ہونا بہت ضروری ہیں
چکن ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 1کلو
پیاز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔5عدد
نمک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسب ضرورت
ہری مرچ پسی ہوئی ۔۔۔۔۔10 سے 15 اور پسی ہوئی
سفید پسی ہوئی مرچ ۔۔۔۔1چمچ
ادرک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1کھانے کا چمچ
لہسن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1کھانے کا چمچ
دہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1کپ
تازہ کریم ۔۔۔۔۔۔۔1کپ
گھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1کپ
بادام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔12 عدد پسےہوے
کھوپرا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ادا کپ
سفید زیرہ ۔۔۔۔۔۔1چمچ

بنانے کا طریقہ ۔

گھی کو گرم کر کے پسی ہوئی پیاز براون کر لیں ۔پھر ادرک اور لہسن کے بنے پیسٹ کو بھون کر لیں اس مے چکن کو فرائی کر لیں چکن فرائی کرنے ک بعد اس مے پسی ہوئی ہری مرچ سفید زیرہ نمک ثابت مرچ اور دہی ڈال دیں ۔
چکن اتنا بونے کے جسے ہی گھی نکل آئے تو کریم ڈ ال لیں کریم ڈالنے کے بعد آپ اس میں بادام کرش کر کے ڈال لیں اور 10 منٹ کے دم کے لئے رکھ لیں ادرک کو باریک کاٹ لیں پھر ہرا دنیہ ہری مرچ اور ادرک سے گرنیشنگ کر لیں بہت کم وقت میں یہ تیار ہونے والی ریسیپی ہے۔
اب کھا نے کے لئے تیار ہے مزے دار وائٹ قورمہ اور اب آپ اس کو ڈش آوٹ کر لیں۔ ہر کوئی آپ کا گرویدہ ہو جا ئے گا اپکا وائٹ قورمہ کھانے کے بعد۔
سب خواتین اس ریسیپی کو ضرور بنائیں اور اپنی رائے سے آگاہ کرنا مت بھولئے گا. ایک بہت اہم بات ہمارے ان قارئین کے لئے جنہیں کھانا بنانے کا شوق ہے اور ساتھ ساتھ دوسروں کو سکھانے کا بھی شوق ہے تو ہم ان تمام قارئین کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں‌اور اپنی خاص ڈشیں یہاں اس پلیٹ فارم پر سب قارئین کے ساتھ شئیر کریں تاکہ وہ لوگ بھی جو بنانا تو چاہتے ہیں مگر ریسپی نہ ہونے کہ وجہ سے بنا نہیں پاتے وہ اس سنہرے موقع سے فائدہ اٹھا سکیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کیا کہتے ہیں؟