چہرہ چاند سا روشن 40

چہرہ چاند سا روشن

گورا رنگ ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے اور خواتین رنگ گورا کرنے والی غیر معیاری مکس کریمز کا استعمال کرتی ہیں . جس کے خطرناک نتائج سامنے آ رہے ہیں . پہلے وقتوں میں چہرے صاف شفاف ہوتے تھے . اب ہر دوسری عورت فیس کے مسلؤں سے دو چار ہے اس کی وجوہات تو بہت ساری ہیں لیکن سب سے اہم وجہ غیر معیاری کریمز کا بے تحاشا استعمال ہےخیر اب پریشان ہونے کی ضرورت بالکل بھی نہیں . میں آپکوچند ایسے قدرتی طریقے بتاوں گی جن کے استعمال سے آپکا چہرہ چاند سا روشن ہو جائے گا

2 چمچ دودھ ، آدھا چمچ شہد ، اور 1 چمچ بیسن کا پیسٹ بنا کے 1 منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں

چھانی کی ڈال بھگو کر رکھ دیں . پھر دودھ میں مکس کر کے پیسٹ بنا لیں . 15 منٹ کے لیے یہ پیسٹ چہرے پر لگائیں . 1 ماہ مسلسل استعمال سے رزلٹ آپکے سامنے ہو گا

لیمن کا رس چہرے پر لگانے سے رنگ گورا ہوجاتا ہے

پودینے کی پتیاں پانی میں ابال کر نہار منہ پینے سے رنگ گورا ہوجاتا ہے شرط یہ ہے کہ کم اَز کم 1 ماہ استعمال کریں . ( اِس سے نظام انہضام بھی درست رہتا ہے

گاجر کا جوس استعمال کرنے سے رنگ گورا ہوجاتا ہے

پانی گرم کر کے اسکی بھاپ لیں جس سے مسام کھل جائیں گے . اور رنگ گورا ہوجائے گا

بیسن میں تھوڑی سی ہلدی ملائیں اور 15 منٹ تک لگا کے رکھیں . چہرہ آپ کا چہرہ ایسے نکھرے گا کہ آپ خود بھی پریشان ہو جائیں گی

بادام ، ہلدی اور چاول پیس کر اسے دودھ میں مکس کر کے چہرے پر 20 منٹ لگائیں . خشک ہونے پر دھو لیں . اِس سے رنگ بالکل صاف ہوجائے گا

چاول بھگو کر رکھ دیں آدھےگھنٹے کے لیے اور اس پانی کو محفوظ کر لیں اِس پانی سے چہرے کو دھو لیں رنگ کچھ دنوں میں ہی گورا ہوجائے گا

ٹماٹر کا مساج کرنے سے بھی داغ دھبے مٹ جائیں گیں اور رنگت میں صحیع معنوں میں ایسا نکھار آئے گا کہ آپ خود کو بھی نہیں پہچان پائیں گی.

تحریر لکھتے وقت ٹماٹر کا ریٹ بہت زیادہ ہے تو زہن میں رہے کہ یہ طریقہ بہت مہنگا پڑ سکتا ہے

سب گھریلو ٹوٹکے ہیں اور یہ تب فائدہ مند ہوں گے جب آپ باقائدگی سے استعمال کریں گی . مسلسل استعمال سے آپکا چہرہ چاند سا روشن ہوجائے گا . مکسں کریموں سے بالکل احتیاط کریں یہ آپ کے چہرے کی صحیع معنوں میں دشمن ہیں کیونکہ ان سے وقتی طور پر توگورا رنگ ہوجاتا ہے لیکن اِس کے نقصان بہت زیادہ ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کیا کہتے ہیں؟