میں نے انڑنیٹ سے ایک لاکھ ڈالر کیسے کمائے 212

میں نے انڑنیٹ سے ایک لاکھ ڈالر کیسے کمائے

آج بھی یاد ہے مجھے وہ زمانہ

وہ 2005 کا سال جب میں نے پہلی بار بلوگر ڈاٹ کوم پر اپنا ایک بلاگ بنایا تھا تب مجھے انٹرنیٹ سے پیسے کمانے كے بڑے میں کچھ بھی نہیں معلوم تھا ڈال کے مجھے تو یہ بھی نہیں پتہ تھا كے انٹرنیٹ سے پیسے بھی کمائے جا سکتے ہیں . ایسے ہی وقت گزرتا رہا اور 2007 آیا ، وہ بہت تکلیف دے وقت تھا میری مالی حالت اتنی خراب تھی کہہ ایسے دن بھی ہوتے تھے کہہ کھانے كے لیے بھی کچھ نہیں ہوتا تھا . اتنا برا وقت تھا كے جس کا دِل کرتا تھا مجھے باتیں سناتا تھا اور چلا جاتا تھا پر تب میں یہی کہتا تھا وقت کا کام ہے گزارنا یہ تو گزر ہی جائے گا مگر مجھے ان لوگوں کی باتیں ہمیشہ كے لیے یاد رہ جائیں گی . مجھے لگتا ہے كے برا وقت اِس لیے عطا ہے كے ہم یہ آگاہی حاصل کر لیں كے ہمارے غیروں میں اپنے اور اپنوں میں چھپے ہوئے غیر کون ہیں .

میری زندگی کیسے بدلی ؟

میرے پاس ایک تھکا ہوا کمپیوٹر اور مشکل سے چلنے والا انٹرنیٹ تھا جس پر میں اکثر اسلامک وظائف اور انٹرنیٹ سے پیسے کمانے كے متعلق سرچ کیا کرتا تھا . جس سے مجھے آخر کار پتہ چل ہی گیا كے میں کس طرح سے کچھ پیسے کما سکتا ہوں . میں نے فوراً ایک بلاگ بنایا اور ایڈ سینس كے لیے اپلائی کیا اور فوراً مجھے ایک ایڈ سینس اکاؤنٹ مل گیا اور میں تب اِس کام میں نیا تھا اِس لیے اس بلاگ پر میرے 1 سال میں $ 70 بنے پر گوگل نے میرا اکاؤنٹ بند کر دیا اور $ 70 ڈالر بھی مجھے نہیں ملے . مجھے یقین ہو گیا تھا كے انٹرنیٹ پر سب کچھ جھوٹ ہے کوئی پیسے نہیں ملتے اس دوران میں نے بہت کوشش کی كے کہیں کوئی جاب مل جائے پر کہیں کوئی جاب نا ملی . 2010 آیا اور میرے پاس ایک پیسہ بھی نہیں تھا میں نے مجبور ہو کر دوبارہ انٹرنیٹ پر سرچ کرنا شروع کیا اور ایڈ سینس كے ریویوز پڑھے جس سے اندازہ ہوا كے لوگ تو اِس سے واقعی پیمنٹ لے رہے ہیں میں نے ایک باڑ پِھر نیا بلاگ بنایا اور ایڈ سینس كے لیے دوبارہ اپلائی کر دیا مگر تب ایڈ سینس اپروو ھونا بہت مشکل تھا خاص طور پر پاکستان میں . پر 1 مہینے کی محنت كے بَعْد مجھے ایڈ سینس اکاؤنٹ پِھر مل گیا اور اِس بار میں نے دن رات محنت شروع کر ڈی اور پورا 1 مہنے کام کرنے كے بَعْد مجھے صرف $ 1 اور کچھ سینٹس ملے پر میں محنت کرتا رہا اور اگلے مہینے 10 ڈالر سے ذیادہ بنے اس كے بَعْد 30 ڈالر سے ذیادہ اور پِھر ایسے ہی بڑھتے رہے . اِس بات کو دیکھتے ہوئے میں نے مزید 2 : 3 اور بلاگس بھی بنا لیے جن پر میں لیپ ٹوپس ، اور ٹورست پلیسز كے بڑے میں بتایا کرتا تھا پر مجھے اس سی او كے بارے میں کچھ پتہ نہیں تھا اِس لیے میں نے بلاگ میں کچھ ایسی غلطیوں کی تھیں جس كے بَعْد ایک ایک کر كے میرے سارے بلاگس كے لنکس گوگل سرچ سے ختم ہو گئے . اس كے بَعْد میں نے مزید بلاگس بنائے ان كے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا میں نے انٹرنیٹ پر اِس كے بارے میں پڑھا تو معلوم ہوا كے میں ایسی کون سی غلطیوں کر رہا تھا جس سے میری سڑی محنت ضائع ہو رہی تھی . میں نے فوراً اس سی او سیکھنی شروع کی ، ویب ڈویلپمنٹ كے متعلق سیکھنا شروع کیا . ساتھ ہی ساتھ میں نے کئی دوسرے طریقے بھی تلاش کرنا شروع کیے جن سے اون لائن کمایا جا سکے اور میں اِس میں کامیاب بھی ہوا .

ایم بی اے ، گورنمنٹ جاب اور انٹرنیٹ کی دنیا

26 جنوری 2011 کا دن تھا میرے پاس 1 پیسہ بھی نہیں تھا کیوں كے جتنے پیسے مجھے انٹرنیٹ سے ملے تھے وہ خرچ ہو چکے تھے پر اگلے ہی مہینے كے آغاز میں مجھے انٹرنیٹ سے ہر مہینے 10 ، 000 سے 14 ، 000 ملنے لگے ، میں نے ایم بی اے میں ایڈمیشن لیا اور اسی سال مجھے 27 اَپْرَیْل کو ایک گورنمنٹ کی جاب بھی مل گئی پر ایم بی اے كے پیپرز اور کئی دوسرے معاملات کی وجہ سے مجھے اس جاب کو 47 دن کام کرنے كے بَعْد چھوڑنا پڑا جس سے مجھے 47 دن كے 14000 روپیز ملے . پر اس جاب کی وجہ سے میں ایگزامینیشن حل میں وقت پر نہیں پہنچ پایا تھا یوں مجھے ایگزامینیشن حل میں داخل ہونے کی اِجازَت نا ملی اور میرا پورا سمسٹر ضائع ہو گیا اور میں دوبارہ انٹرنیٹ کی دنیا میں کھو گیا .

اسلام نے زندگی بَدَل دی

2011 اکتوبر کا مہینہ تھا مجھے میرے کمرے کی الماری سے ایک اسلامک بُک ملی جس میں بہت سی دعائیں اور وظائف لکھے ہوئے تھے . اسی میں سے میں نے ایک وظیفہ پڑھنا شروع کیا جو كے اللہ تبارک كے 99 ناموں میں سے ایک نام ہے . میں نے اتنی ذیادہ تعداد میں پڑھا كے جو اگلے دن ھونا ہوتا تھا مجھے خواب میں پتہ چل جاتا تھا اور کچھ ایسی چیزیں بھی میں نے دیکھیں جو میں یہاں ابھی نہیں لکھ رہا . میں جتنا اسلام كے قریب ہوا اتنی ہی میری زندگی اچھی ہوتی رہی اور ایسا وقت آیا كے مجھے انٹرنیٹ سے لاکھوں روپی ملنے لگے .

2 سال میں 70 لاکھ روپے

2014 تک میں انٹرنیٹ سے 30 لاکھ روپے کما چکا تھا اس كے بَعْد اگلے 2 سال میں میں نے انٹرنیٹ پر کئی طرح كے کام کیے جن سے میں نے 70 لاکھ سے ذیادہ کمائے جن میں سے کچھ کام جنہیں کر كے مجھے آمدنی حاصل ہوئی وہ مندراجہ ذیل ہیں .

1 : میں نے 2010 سے 50‬ سے ذیادہ بلاگس اور ویب سائٹس بنائیں جس كے لیے میں نے آرٹیکلز خریدے جس سے مجھے اچھا پروفیٹ ملنے لگا .
2 : میں نے کئی دوسری ویب سائٹس كے لیے آرٹیکلز لکھوا کر سیل کرنا شروع کر دیئے .
3 : میں نے انٹرنیٹ پر ٹیچنگ شروع کر دی جس میں میں نے کئی کورسیس فراہم کیے .
4 : جو کورسیس میں نے فراہم کیے ان میں میں نے بہت سے لوگوں کو انٹرنیٹ سے پیسے کمانا سکھایا اور آج وہ لوگ مہینے كے اپنی ویب سائٹس سے اچھے پیسے کما رہے ہیں .
5 : میں نے بہت سے لوگوں کو اس سی او سیکھای اور ویب ڈویلپمنٹ كے بارے میں سکھانا شروع کیا .
6 : میں نے ویب سائٹ سے پیسے کمانے كے لیے 25 سے 30 ویب سائٹس کا استعمال کر كے اپنی ویب سائٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 50‬ % سے ذیادہ اضافہ کر لیا .
7 : میں نے اُرْدُو ادب كے ذریعے بھی اون لائن کمانے كے لیے اپنی ویب سائٹس کو استعمال کیا اور اُرْدُو ناولز كے ذریعے پیسہ کمانا شروع کیا .
8 : میں نے جو محنت انٹرنیٹ پر کی اس کا یہ فائدہ ہوا كے میں نے کئی ایسی ٹپس خود ہی سیکھ لیں جن سے میں یہ سمجھنے میں کامیاب ہو گیا تھا كے یو ٹیوب پر کیسے کامیاب ہوا جاتا ہے . اِس کا ثبوت یہ ہے كے میں نے اَپْرَیْل 2014 میں یو ٹیوب پر اپنا چینل بنایا اور اسے اپنی ویب سائٹس اور کافی سیکریٹ ٹرٹکس کی وجہ سے صرف 9 مہینے میں پوری دنیا سے 90 ، 000 سبسکرابرزحاصل کیے اور صرف 9 ماہ میں میرا لال گلاب ڈاٹ کوم کا یو ٹیوب چینل سب سے ذیادہ سبسکرابرز حاصل کرنے میں پاکستان كے ٹوپ 100 یو ٹیوب چینلز میں شامل ہو گیا اِس وقت جب میں یہ تحریر لکھ رہا ہوں اِس وقت یہ چینل پاکستان میں 100 بڑرے چینلز میں 39تھ نمبر پر ہے جب کہہ ہم ٹی وی جیسا چینل دوسرے نمبر پر ہے . یہ بڑے ادارے ہیں ان كے پاس بڑی ٹیم ہے ذیادہ وسائل ہیں جبکہ میں نے اپنی ویب سائٹس ، اس سی او اور کئی سیکریٹ ٹرکس کی وجہ سے 39تھ بڑا چینل ہونے کا اعزاز حاصل کیا اور نا صرف پاکستان کا 39تھ بڑا چینل بنا ڈال کے یہ اِس وقت یو ٹیوب کی تاریخ میں پاکستان میں سب سے ذیادہ دیکھے جانے والے چینلز میں 97تھ نمبر پر ہے صرف 9 ماں میں اِس چینل پر میں نے ‫18 ، 729 ، 874 ویوز حاصل کیے . جبکہ باقی سارے چینلز پچھلے 10 سال سے یو ٹیوب پر ہیں اور اب تک اِس كے آدھے ویوز بھی حاصل نہیں کر سکے .
9 : اِس كے علاوہ میں نے اپنی کئی دوسری سروسز فراہم کر كے بھی انٹرنیٹ سے پیسے کمائے یہ ساری سروسز آپ میری ویب کے سروسز والے پیج پر بھی دیکھ سکتے ہیں .
10 : میں نے اون لائن جتنی بھی پیمٹس حاصل کی ہیں ان كے لیے میں نے ویسٹرن یونین ، پےپال ، پایزا ، پایونییر اور ایسزی پیسہ کا استعمال کیا اور کچھ اون لائن کرنسی ایکسچانجیرز کا بھی .
11 : میں نے جتنا بھی اب تک اون لائن کمایا اِس میں سب سے ذیادہ میں نے اپنی ویب سائٹس سے ہی کمایا اس كے بَعْد میں نے جو اون لائن ٹیچنگ فراہم کیں جس میں کافی کورسیز میں نے بہت سارے لوگوں کو سمجھائے اس سے میں نے آمدنی حاصل کی .
12 : میں نے بہت سے لوگوں کی پسند كے مطابق ان كے بلوگرٹمپلٹس بنائے اس سے بھی میں نے کمایا .
13 : میں نے افیلی ایٹ کی دنیا میں بھی قدم رکھا تھا جس سے میں نے ذیادہ نہیں کمایا پر پِھر بھی کچھ آمدنی مجھے اِس سے بھی حاصل ہوئی پر اب میں اِس کام کو تھوڑا اور ٹائم دوں گا تاکہ اِس میں مزید بہتری لا سکوں .

اون لائن کمانے كے لیے میرا تجربہ کیا کہتا ہے

اگر تو آپ لمبے عرصے كے لیے کمانا چاھتے ہیں تو میں نے 2005 سے اب تک یہی سیکھا ہے كے آپ كے پاس اپنی ویب سائٹ ہونی چاہئیے اِس كے اتنے فائدے ہیں كے اگر میں بتانا شروع کروں تو شاید میں ایک پوری کتاب ہی اِس ٹاپک پر لکھ سکتا ہوں . جو لوگ اِس وقت ویب سائٹس كے ذریعے کما رہے ہیں وہ اِس بات سے اتفاق کریں گے كہ اگر آپ كے پاس آرگینک ٹریفک ہے تو پِھر آپ اگر سو بھی رہے ہوں تو آپ کی ویب سائٹ پر آپ كے لیے پیسہ بن رہا ہو گا . میری کچھ سائیٹس ایسی ہیں جن پر میں نے 2013ء سے اب تک کام نہیں کیا پر مجھے اب بھی ان سائیٹس سے 10000 سے 15000 مل جاتا ہے . پر اگر انٹرنیٹ پر فری لانسنگ یا کوئی اور کام کریں تو آپ کام کر كے دیں گے تو ہی آپ کو پیمنٹ ملے گی پر آرگینک ویب سائٹ ٹریفک میں ایسا نہیں ہے . یہ انٹرنیٹ ایک الگ ہی دنیا ہے یہاں پیسے کمانے كے ہزاروں طریقے ہیں پر بہت سے لوگ سہی گائیڈینس نا ہونے کی وجہ سے پہلے ہی مہینے میں اِس کام میں کامیاب نہیں ہو پاتے یا انہیں پتہ ہی نہیں ہوتا كے کمانا کس طرح ہے . اِس وقت بہت سے لوگ پاکستان میں ویب سائٹس كے ذریعے کما رہے ہیں پر اکثر یہ نہیں جانتے كے وہ جس طریقے سے اون لائن کما رہے ہیں اس سے کافی ذیادہ آسَان طریقے استعمال کر كے وہ اپنی ویب سائٹس سے اور بھی ذیادہ کما سکتے ہیں کیوں كے میں نے انہی کچھ طریقوں کی وجہ سے اپنی آمدنی میں اضافہ کیا .

کیا آپ بھی انٹرنیٹ سے کمانے كے لیے مجھ سے سیکھنا چاہتا ہیں ؟

تاریخ گواہ ہے كے دنیا میں آج سب سے ذیادہ جلدی امیر ہونے والے لوگ انٹرنیٹ سے ہی بنے ہیں . اگر آج كے مہنگائی كے زمانے میں ہم کوئی کاروبار شروع کرنا چاہیں تو اس پر کڑروں روپے لگتے ہیں اور یہ بھی معلوم نہیں ہوتا كے کاروبار کامیاب ہو گا كے نہیں . پر انٹرنیٹ پر ہم مختلف طریقوں سے کڑروں کیا عربوں روپے بھی کما سکتے ہیں . پر آپ انٹرنیٹ پر جو بھی کام کریں کوشش یہ کریں كے آپ کا وقت اور محنت اس میں ضائع نا ہو اِس سلسلے میں اگر آپ مجھ سے کچھ پوچھنا چاہیں تو مجھے پیج پر میسیج کر سکتے ہیں .

اسپیشل شکریہ

اللہ کی مدد کی بنا کوئی کام نہیں ہو سکتا اللہ ہی انسان كے لیے واسییلے پیدا فرماتے ہیں اور نئے رستے خولتے ہیں .
میں نے انٹرنیٹ پر مختلف ویب سائٹس سے اس سی او اور ویب ڈویلپمنٹ كے بارے میں بھی سیکھا تھا جن کی بھی ویب سائٹس سے سیکھا تھا مجھے نہیں پتہ وہ کون ہیں پر جہاں بھی ہے میری نیک خاواہشات ان كے ساتھ ہیں کیوں كے اگر انہوں کی فراہم کرداٍ مامعلومات مجھے نا میلتی تو آج میں یہ آرْٹِیکَل نا لکھ رہا ہوتا .
وہ تمام وزٹرز جو میری سائیٹس پر وزٹ کر چکے ہیں .
میری ویڈیوز اور سائیٹس كے تمام سبسکرابرز کا .
میرے تمام فیس بک پیجز اور تمام گروپس كے ممبرز .
میرے بھائی عمر جس نے میری سوچ سے ذیادہ میرا ساتھ دیا .
بہت شکریہ میرے دوست احمد اور آصف کا.
وہ تمام لوگ جن کی دعاؤں میں میں رہا ہوں یا ہوں .
اور وہ کچھ بہت ہی خاص لوگ جنہوں نے میرا تب ساتھ دیا تھا جب میرا کسی نے ساتھ نہیں دیا تھا اللہ آپ سب کو بہت خوش رکھیں آمین .

یہ ابھی ختم نہیں ہوا

اِس آرْٹِیکَل کو میں ان شااللہ اپ ڈیٹ کرتا رہوں گا اور یہاں مزید اپنی انٹرنیٹ کے بارے میں بتاتا رہوں گا اور جو نئے طریقے استعمال کر كے میں اون لائن آمدنی کروں گا ان شا اللہ ان تمام طریقوں كے متعلق بھی بتاتا راہوں گا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.