چین کےشہرشنگھائی کےمتعلق پندرہ دلچسپ حقائق 195

چین کےشہرشنگھائی کےمتعلق پندرہ دلچسپ حقائق

دنیا کے شہر جتنے قدیم ہوتے جاتے ہیں ان کے بارے میں نئے نئے دلچسپ حقائق سامنے آتے رہتے ہیں انہی میں سے آج میں آپ کو چین کے ایک بڑے شہر شنگھائی کے بارے میں چند حقائق بتاؤں گا.

شنگھائی شہر کے متعلق پندرہ دلچسپ حقائق

  1. شنگھائی چین کا وہ شہر ہے جہاں سب سے زیادہ چینی کا استعمال کیا جاتا ہے

  2. موسم بہار میں شنگھائی میں بہت سے خوبصورت پھول کھلتے ہیں مگر اس شہر کا پسندیدہ پھول سفید مگنولیا ہے

  3. شنگھائی کی سب سے بڑی مسجد کا نام فیولو ہے اس مسجد میں مسلمان مرد اور عورتوں کے لئے نماز پڑھنے کے لئے 2 الگ الگ حال ہیں

  4. شنگھائی کے ساؤتھ ریلوے اسٹیشن کی تعمیر 1908 میں ہوئی تھی جس کے 98 سال بعد اس کی دوبارہ تزئین و آرائش کی گئی

  5. شنگھائی چین کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہی جبکہ یہ دنیا کا بھی سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہی

  6. شنگھائی کا میٹرو کا نظام دنیا کا سب سے طویل ترین میٹرو سسٹم ہے جس کا ٹریک 548 کلو میٹر طویل ہے

  7. شنگھائی کی سب سے بلند ترین عمارت کا نام شنگھائی ٹاور ہے یہ نہ صرف شنگھائی کی بلند ترین عمارت ہے بلکہ یہ چین کی بھی سب سے بلند ترین عمارت ہے اس کی اونچائی 632 میٹر ہے

  8. کائی کریپرز کی بات کی جائے تو شنگھائی اس وقت دنیا کا وہ چوتھے نمبر پر آنے والا شہر ہے جہاں سب سے زیادہ اونچی اونچی عمارتیں ہیں جن کی تعداد 124 ہے

  9. دنیا کا سب سے بڑا ڈزنی اسٹور بھی شنگھائی میں ہی ہے جس کا رقبہ 54000 اسکوائر میٹر ہے

  10. شنگھائی کو مشرق کے پیرس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے

  11. شنگھائی میں دنیا کی سب سے مصروف ترین گہرے سمندر کی بندرگاہ بھی ہے جہاں بڑے بڑے بحری جہازوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے یہ بندرگاہ چائنا کی معیشت میں اضافے کی وجہ بن رہی ہے.

  12. جب 1937 میں ایک جاپانی لڑاکا طیارہ ایک چینی لڑاکا طیارے کا پیچھا کر رہا تھا تب چینی جہاز نے اپنا بوجھ ہلکا کرنے کے لئے

  13. ایک بم شنگھائی شہر پر پھینک دیا تھا وہ بم 2 بڑے اسٹورز پر گرا تھا جس کے نتیجے میں 612 افراد ہلاک اور 482 افراد زخمی ہوئے تھے

  14. چین ایک ایسی آبدوز تیار کر رہا ہے جو شنگھائی سے امریکی ریاست سان فرانسسکو تک صرف 100 منٹ میں ہنچ سکے گی

    دنیا کے اس گنجان آباد شہر شنگھائی میں مسلمانوں کی آبادی صرف 1 فیصد ہے امید کی جاتی ہے کہ اس میں اضافہ تیزی سے ہو گا

  15. شنگھائی میں بجلی کی قیمت کی بات کی جائے تو یہاں 3 کمروں والے گھر میں ائر کنڈیشن کا بل 23000 پاکستانی روپے کے قریب آتا ہے-

مجھے امید ہے شنگھائی کے بارے میں یہ معلومات آپ کو پسند آئی ہوں گی اور جیسے جیسے شنگھائی کے بارے میں نئے حقائق ملتے رہیں گے اس پوسٹ کو اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.