آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے کیوں ہوتے ہیں 217

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے کیوں ہوتے ہیں

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے کیوں ہوتے ہیں
ایک رات کی نیند متاثر ہونے كے نتیجے میں آئینے كے سامنے آنكھوں كے گرد سیاہ حلقے نمایاں ہو جاتے ہیں .
مگر آخر لوگوں کی آنكھوں كے گرد یہ گہرے حلقے یا وہ جگہ کسی بیگ کی طرح پھول کیوں جاتی ہے ؟
تو اِس کا جواب ہے كے یہ جینس اور روز مراح کی عادات جیسے آنكھوں کو ملنا یا کم نیند وغیرہ دونوں کا نتیجہ ہے .
یہ بات امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی .
ٹائم لیث اسکین سلوشن کی تحقیق میں بتایا گیا كے آنكھوں كے گرد حلقوں کا سب سے بڑے ذِمہ دار تو جینس ہوتے ہیں ، خاص طور پر ان افراد كے جن کی جلد پتلی یا زَرْد ہوتی ہے .
اسی طرح جب لوگ تھکاوٹ یا تناؤ کا شکار ہوتے ہیں تو آنكھوں كے گرد خون کی گردش سست ہو جاتی ہے جس كے نتیجے میں خون پپوٹوں كے نیچے جمع ہونے لگتا ہے اور گہرے حلقے نمایاں ہو جاتے ہیں یا وہ جگہ پھولی ہوئی نظر آنے لگتی ہے .
تحقیق میں مزید بتایا گیا كے مختلف موسموں میں لاحق ہونے والی الرجی كے نتیجے میں آنكھوں كے گرد موجود خون کی شریان متاثر ہوتی ہے اور وہ سوجن کا شکار ہو کر سیاہ حلقوں کی شکل میں ظاہر ہو جاتی ہے .
دھوپ میں بہت زیادہ رہنا جلد کو پتلہ اور نقصان پہنچاتا ہے اور آنكھوں كے گرد سیاہ حلقے نمایاں ہو جاتے ہیں جب کے نمکین غذا کا زیادہ استعمال بھی اِس کا باعث بنتا ہے .
محققین کا کہنا تھا كے آنكھوں کو ملنا وہ سب سے بری عادت ہے جو حلقوں کا باعث بنتی ہے کیوں کے یہ خون کی شریان کو متاثر کرتی ہے اور اِس سے گریز کرنا بہتر ہے .

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.