9 ایسی عام وجوہات جوانسان جلدی بڑھا بنادیتی ہیں 317

9 ایسی عام وجوہات جوانسان جلدی بڑھا بنادیتی ہیں

کیا آپ اپنی عمر سے زیادہ بڑے نظر آتے ہیں ؟ اگر ہاں تو جینیاتی پیچیدگیوں سے کتہ نظر روز مراح کی زندگی كے متعدد عناصر ایسے ہوتے ہیں جو قبل اَز وقت بڑھاپے کا باعث بنتے ہیں .
اگر آپ آئینے میں ایسا منظر دیکھنا نہیں چاہتے تو اپنی روز مراح کی عادات میں تبدیلی لانا ہی سب سے بہترین طریقہ کار ثابت ہو گا .
ایسی چند عادات كے بارے میں جانئے جو آپ کو جلد بوڑھا کر سکتی ہیں .

کم چکنی غذا:

عمر کی تیسری یا چھوتی دہائی میں جھریوں سے بچنے كے لیے ضروری ہے كے آپ کی غزا میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز شامل ہوں تاکہ جلد ہموار اور صحت مند رہے اگر غزا لو فیٹ ھوگی تو ہم اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے محروم رہ جائیں گی جس كے نتیجے میں جلد قبل اَز وقت بڑھاپے کا شکار ہو جائے گی .

اسٹرا كے ذریعے مشروب پینا :

کسی مشروب کو اسٹرا كے ذریعے پی کر آپ دانتوں کو تو داغ لگنے سے بچا سکتے ہیں مگر ہونٹ سکڑنے کا یہ عمل آنكھوں اور چہرے كے ارد گرد جھریاں پڑنے کا سبب ضرور بن جاتا ہے تو گلاس كے ذریعے پینا زیادہ بہتر ہے اور ہاں تمباکو نوشی كے عادی افراد کو بھی اِس مسئلے کا سامنہ کرنا پڑتا ہے .
پہلو كے بل سونا :
پہلو كے بل سونے جب آپ کا چہرہ ایک جانب سے تکیے میں دھنسا ہُوا ہوتا ہے جس كے نتیجے میں گالوں اور تھوڑی میں جھریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ، طبی ماہرین کا کہنا ہے كے چیت لیٹنا نیند كے لیے سب سے بہترین انداز ہے جو كے جسم کو جوان ، تازہ دم اور پرسکون رکھتا ہے .

بیٹھنے کا انداز:

بیٹھنے کا ناقص انداز ریڑھ کی ہڈی پر دباو بڑھاتا ہے جس كے نتیجے میں مسلز اور ہڈیاں غیر معمولی حد طاق تناو کا شکار ہو جاتی ہیں ، طویل المعیاد بنیادوں پر اِس کا اثر درد اور تھکاوٹ کی شکل میں نکلتا ہے اور یہ اکثر مستقل بدنمائی کی شکل اختیار کر لیتا ہے .

زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا :

دن بھر میں بہت زیادہ بیٹھنا آپ کو قبل اَز وقت بڑھاپے کا شکار بنا دیتا ہے یہ پہلے ہی ثابت ہو چکا ہے كے بہت زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا متعدد امراض جیسے موٹاپے ، امراض قلب ، ذیابیطس ، کینسر یہاں تک كے قبل اَز وقت موت کا باعث بھی بن سکتا ہے مگر گزشتہ دنوں سامنے آنے والی تحقیق كے مطابق زیادہ دیر تک بیٹھنا انسانی جسم کی عمر پر بھی منفی انداز سے اثرات مرتب کرتا ہے اور یہ جسمانی عمر کو اصل عمر كے مقابلے میں بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے یا آسان الفاظ میں اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا آپ کو برسوں پہلے بوڑھا کر سکتا ہے-

چینی کا زیادہ استعمال :

میٹھی اشیاء کس کو پسند نہیں ہوتی مگر یہ جسمانی وزن میں اضافے كے ساتھ ساتھ آپ كے چہرے کی عمر بھی بڑھا دیتی ہیں شوگر یہ چینی زیادہ استعمال کی وجہ سے ہمارےخولیاات سے منسلک ہو جاتی ہے اور اِس كے نتیجے میں چہرے سے سرخی غائب ہو جاتی ہے اور آنكھوں كے نیچے گہرے حلقے ابھر آتے ہیں اسی طرح جھریاں اور ہلکی لکیریں بھی چہرے کو بوڑھا بنا دیتی ہیں ایسا نہیں كے چینی کو مکمل طور پر زندگی سے نکال دیں مگر تو میٹھی اشیاء سے کچھ گریز آپ كے چہرے کی چمک بے قرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے .

بہت زیادہ ٹی وی دیکھنا :

ایک تحقیق كے مطابق روزانہ چھاڑ گھنٹے ٹی وی دیکھنا زندگی کہ مدت میں بائیس منٹ کی کمی کر دیتا ہے ، اسی طرح جو افراد روزانہ اوسطاً چھ گھنٹے ٹی دیکھتے ہیں وہ اِس عادت سے دور رہنے والے افراد كے مقابلے میں پانچ سال کم زنده رہ پاتے ہیں اِس کی وجہ ہے كے ٹی وی دیکھنے كے لیے آپ زیادہ تر بیٹھے رہتے ہیں ، جس كے باعث جسم شوگر کو ہمارے خولیاات میں جمع کرنا شروع کر دیتا ہے جس سے موٹاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اِس سے بچنے کا ایک طریقہ تو یہ ہے كے اگر آپ ٹی وی دیکھ رہے ہو تو ہر تِیس منٹ بَعْد کچھ دیر كے لیے اٹھ کر چہل قدمی بھی کریں .

نیند کی کمی :

کم سونا نہ صرف آنكھوں كے گرد بدنما حلقوں کا سبب بنتا ہے بلکہ یہ زندگی کی مدت بھی کم کر دیتا ہے روزانہ سات گھنٹے سے کم نیند لینے کی عادت دن بھر کم توانائی ، ذہنی سستی ، توجہ مرکوز رکھنے میں مشکلات یا موٹاپے وغیرہ کا سبب بن جاتی ہے .

ذہنی تناو :

متعدد تحقیقی رپورٹس میں یہ ثابت ہو چکا ہے كے بہت زیادہ تناو جسمانی خولیاات کو سنگین نقصان پہنچاتا ہے اور اِس كے نتیجے میں بڑھاپے کی جانب سفر تیز ہو جاتا ہے طویل المعیاد بنیادوں پر شدید تناو آپ کو نوجوانی میں ہی بوڑھا دکھانے لگتا ہے .

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.