سمندر کتنا گہرا ہوتا ہے اور سمندر کی گہرائی کتنی ہوتی ہے 268

سمندر کتنا گہرا ہوتا ہے اور سمندر کی گہرائی کتنی ہوتی ہے

سمندر کتنا گہرا ہوتا ہے اور سمندر کی گہرائی کتنی ہوتی ہے

کیا آپ جانتے ہیں کہ سمندر کتنا گہراہوتا ہے ، سمندر کی گہرائی میں کیا کیا منظر ہوتے ہیں ، سمندر کی کتنی گہرائی میں کون کون سی خطرناک سمندری مخلوق ہوتی ہیں ، انسان سمندر کی گہرائی میں بنا ضروری آلات كے کہاں تک جا سکتا ہے ، سمندر میں سورج کی روشنی کہاں تک پہنچ سکتی ہے ، 1912 میں ڈوبنے والے جہاز ٹائیٹینک کا ملبہ سمندر میں کتنی گہرائی میں پڑا ہوا ہے اور دبئی میں موجود بلند و بلا عمارت برج خلیفہ اور دنیا کا سب سے بڑا پہاڑ اگر سمندر میں ڈال دیا جائے تو کیا یہ سمندر میں مکمل طور پر ڈوب جائیں گی كے نہیں اور اگر آپ ان سب باتوں كے بارے میں نہیں جانتے تو اِسدلچسپ مصمون کو پورا ضرور پڑھیں کیوں كے یہ آرْٹِیکَل آپ کو سمندر کی دنیا کی ایسی گہرائیوں میں لے جائے گا کہہ سمندر کی دنیا اور گہرائی آپ کو حیران کر دے گی .

جب ہم بہت بڑی اور دیوہیاکل  چیزوں کی بات کرتے ہیں تو عام طور پر ہماری نظر ارد گرد جاتی ہے اِس کائنات پر پڑتی ہے لیکن ہماری نظروں سے سمندر اوجھل ہی رہتا ہے . سمندر کی دنیا انسان کی سوچ سے کہیں ذیادہ بڑی ہے . ہم پوری زمین اور اِس كے تمام مال و اسباب ڈال کر بھی سمندر کی گہرائی ختم نہیں کر سکتے – اِس كے بَعْد بھی سمندر 2 کلو میٹر گہرا ہو گا . جی ہاں تقریبا برج ال خلیفہ کو ایک    دوسرے كے اوپر رکھنے جتنا گہرا ہے.

سمندر ہمارے سیارے پر ایک پر اصرار ترین دنیا ہے جس کا ابھی تک صرف 5 % حصہ دریافت ہو سکا ہے باقی 95 % کسی نے نہیں دیکھا . سمندر کتنا گہرا ہے اِس کا اندازہ اِس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اگر دنیا كے بلند و بلا مقامات کو ہموار کر كے سمندر كے گہرے مقامات کو پر کیا جائے تو زمین کی سطح سمندر کی سطح آب سے 2 میل نیچے ہو جائے گی .

انسان کسی بھی سمندر میں 100 میٹر کی گہرائی تک جا سکتا ہے اور اگر اِس سے بھی نیچے کوئی سمندر کی دنیا میں جائے گا تو وہ اس   كےلیے انتہائی خطرناک ہو گا- اگر کوئی 100 میٹر تک بھی سمندر کی گہرائی میں جائے اور اس كے پاس ضروری آلات نا ہوں تو یہاں تک  بھی جاےتو اس كے لیے خطرناک ہو سکتا ہے 

فری میں ورلڈ ریکارڈ214 میٹر کا ہے۔ دیینج 

اس ریکارڈ کو بنانے والا اتنی گہرائی تک صرف ایک سانس میں گیا تھا یہ گہرائی سمندر کی دنیا کی وہ گہرائی ہے جہاں موت انسان کا ہر لمحے انتظار کر رہی ہوتی ہے یہ کارنامہ سر انجام دینا ہر کسی كے بس کی بات نہیں ہے . 
اب خطرناک سمندر میں آدھا کلو میٹر گہرائی میں چلتے ہیں یعنی سمندر میں 500 میٹر کی گہرائی میں یہ وہ سمندر کی دنیا ہے جہاں بلو وھیل کی پہنچ ہے اِس كے علاوہ سمندر میں 500 میٹر کی اِس گہرائی میں سیاہ ولف اور نیوکلیرابدوز کی بھی پہنچ بھی ہے۔

یہاں سے 35 میٹر اور نیچے چلیں تو سمندر کی یہ 535 میٹر کی گہرائی ہے یہاں تک پینجوینی پہنچ سکتے ہیں جو نیلی وھیل کی پہنچ سے 35 میٹر اور گہرائی میں ہے . اِس جگہ پانی کا دباؤ اتنا ذیادہ ہوتا ہے جیسے 5 روپے كے سکے كے اوپر ایک قطبی ریچھ کھڑا ہوا ہو . یہاں جو دباؤ 5 روپی کا سکہ برداشت کرے گا انسانی جسم پر پانی کا دباؤ اتنا ہوتا ہے . اندازہ لگا لیں کہہ اگر بغیر حفاظتی سامان كے یہاں تک کوئی پہنچے تو اس كے کتنے تکڑے ہوں گی . 
اگر ہم یہاں سے سمندر کی گہرائی میں مزید نیچے جائیں 830 میٹر کی گہرائی میں تو یہ وہ جگہ ہے جہاں ہم اگر بلند و بلا عمارت برج خلیفہ کو ڈال دین تو سمندر میں 830 میٹر کی گہرائی تک ڈوبا ہوا پورے کا پورا برج خلیفہ سمندر كے کنارے پر کھرے کسی شخص کو نظر بھی نہیں آئے گا . 

خیر مزید نیچے چلتے ہیں یعنی خوفناک سمندر میں 1000 میٹر کی گہرائی میں جو کہ وحشت ناک سمندر میں 1 کلو میٹرس کی گہرائی ہے . یہ وہ جگہ ہے جہاں سمندر کا روپ اور بھی خوفناک ہوتا ہے . سوچیں ذرا كے دن کا وقت ہو اور آپ سمندر کی 1 کلو میٹر کی گہرائی میں ہوں اور اوپر سے خطرناک سمندری مخلوق موجود ہو اور ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہو تو سمندر کا منظر کتنی دہشت ناک ہو گا . جی ہاں سمندر میں 1000میٹر کی یہ گہرائی وہی دہشت ناک جگہ ہے کیوں کہ یہاں سے آگے سورج کی روشنی ساتھ نہیں دیتی یعنی یہاں دنیا کا ہر سمندر اِس وقت اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے کیوں كے یہاں تک سورج کی روشنی پہنچ ہی نہیں سکتی . 100 میٹر یعنی 1 کلو میٹر کی اِس گہرائی میں پانی کا دباؤ اتنا ہوتا ہے گویہ انسان سیارہ زہرہ پر کھڑا ہو یعنی فوری موت .

اگر پانی کا اتنا ذیادہ دباؤ کسی کو حلاق نا بھی کرے تو یہاں پر خطرناک سمندر کی مخلوق سقویڈ پائی جاتی ہے اتنی گہرائی اور اندھیرے میں اِس سے بچنا نا ممکن ہے یہی وجہ ہے کہ یہ خوفناک علاقہ ہے . 
سمندر میں 1280 میٹر کی گہرائی میں پہنچ پائیں تو اِس علاقے میں سمندری کچووں کی پہنچ ہے . سمندر میں مزید نیچے 2000 میٹر کی گہرائی میں چلتے ہیں یعنی 2 کلومیٹر کی گہرائی یہاں بلیک ڈریگون فش موجود ہوتی ہے . اِس سے بھی نیچے جائیں تو 2250میٹر کی گہرائی میں اسپرم وھیل اور خوفناک سمندری مخلوق کولوسال سقویڈ موجود ہوتی ہے . ان کولوسال سقویڈ کی لمبائی 14 میٹر اور وزن 750 گرم تک ہوتا ہے جبکہ ان کی آنکھوں کا سائز ڈنر پلیٹ جتنا ہوتا ہے . 
سمندر کی مزید گہرائی میں اتریں تو 3800 میٹر کی گہرائی میں مشہور زمانہ جہاز ٹائیٹینک کا ڈھانچہ موجود ہے . یہ جہاز 14 اَپْرَیْل 1912 کی رات 11 : 40 منٹ پر ایک برفانی پہاڑ سے ٹکرایا تھا اور جس میں 1500 كے قریب مسافر سمندر كے سرد پانیوں میں ڈوب گئے تھے اور یہ جہاز برفانی پہاڑ سے ٹکرانے كے ٹھیک 2 گھنٹے اور 40 منٹ بَعْد ٹوٹ کر 2 حصوں میں تقسیم ہوا اور ہمیشہ ہمیشہ كے لیے سمندر کی گہرائیوں میں جا پہنچا . 3800 میٹر کی گہرائی سے اور نیچے 4000 میٹر کی گہرائی میں جائیں تو پانی کا دباؤ 11000 پاؤنڈ فی مربع انچ ہوتا ہے . اِس گہرائی اور پانی كے شدید دباؤ كے باوجود یہاں عجیب و غریب مچھلیاں اور سمندری مخلوق موجود ہوتی ہیں . یہ علاقہ سمندر میں 4 کلو میٹر گہرائی میں ہے . سمندر کی گہرائی کا اندازہ اِس بات سے لگا لیں كے ابھی یہ سمندر کی گہرائی کا آدھا حصہ بھی نہیں ہے ابھی سمندر کی گہرائی اِس سے بھی کہیں آگے ہے . 
دنیا كے تمام سمندروں کی اوسط گہرائی ناپی جائے تو یہ 4267 میٹرذ بنتی ہے لیکن یہاں سے سب سے ذیادہ گہرائی میں جانے كے لیے اب بھی 6733 میٹرذ کا سفر باقی ہے . یعنی اگر مونٹ ایورسٹ پہاڑ بھی سمندر كے اندر ڈال دیا جائے تو بھی اس پہاڑ کا پتہ نہیں چلے گا کہ کہاں گیا . 
آئیے اب 2 کلومیٹر سمندر میں اور آگے چلتے ہیں یعنی 6 کلومیٹر کی گہرائی میں یعنی 6000 میٹرذ کی گہرائی میں یہاں پانی کا دباؤ اتنا ذیادہ ہوتا ہے کہ جیسے کسی شخص پر ایک ساتھ 50 جمبو جیٹ 747 تیاری رکھ دیئے جائیں . 6500 میٹر کی گہرائی اس آبدوذ کی حد پہنچ ہے جس نے 1985 میں ڈوبا ہوا ٹائیٹینک جہاز دریافت کیا تھا.

اِس سے پہلے 1960 میں خصوصی ابدوزوں كے ذریعے 10888 میٹرذ اور 10916میٹرذ کی گہرائی تک پہنچ پائے تھے . انہیں یہاں تک پہنچنے میں 5 گھنٹے سے ذیادہ وقت لگا تھا مگر وہ یہاں ابدوزں کی کھڑکی ٹوٹنے کی وجہ سے صرف 20 منٹ ہی ٹھہر سکے اور واپس آ گئے . 
روئے زمین پر سب سے گہرا مقام مراینا تریچ بہرول کاہل میں واقع ہے جس کی گہرائی 10994 میٹرذ ہے یعنی 36070 فٹ اِس کا مطلب یہ ہوا كے سمندر 10 .994 کلومیٹر گہرا ہے یعنی ہم کہہ سکتے ہیں كے سمندر میں سب سے نچلے مقام تک جانا ہو تو اس كے لیے 11 کلو میٹرذ کا فاصلہ طے کرنا پرے گا . 
سمندر کتنا گہرا ہے اِس کو ایک اور طریقے سے جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہہ10972 میٹر وہ اوسط بلندی ہے جہاں تجارتی ہوائی جہاز پرواز کرتے ہیں . اگر کبھی آپ اتنی بلندی پر ہوائی جہاز میں پرواز کر رہے ہوں تو زمین کی طرف دیکھ کر سمندر کی گہرائی کا اندازہ کر سکتے ہیں . دلچسپ بات یہ ہے کہہ سمندروں كے بہت سے مقامات ایسے ہیں جہاں تک انسانوں کی رسائی نہیں ہو سکی . ماہرین كے مطابق انہوں نے سمندروں كے صرف 5 % حصے کی درست ماپائی کی ہے باقی 95 % پر کام کرنا باقی ہے. 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.