سات ایسی عادتیں جو بچوں میں لازمی ہونی چاہیے 199

سات ایسی عادتیں جو بچوں میں لازمی ہونی چاہیے

سات ایسی عادتیں جو بچوں میں لازمی ہونی چاہیے

  اکثر بچے محفلوں میں ایسی حرکتیتں کردیتے ہیں کہ والدین کے لئے شرمندگی کا باعث ہوتی ہے لہذا لازمی ہے کہ والدین بچوں کویہ باتیں سکھائیں جن پر عمل کرکے بچے بہت اچھی زندگی گزار سکیں۔
بچپن کی سیکھی ہوئی باتین پھرتمام زندگی بھر ان کے ساتھ رہیں گی ۔ 

Related image

نماز اور دعا

 اپنے بچوں کو باقاعدہ نماز کا کہیں اور اللہ تعالی کے آگے جھکنے کا کہیں اور اس سے مانگنے کی عادت ڈالیں ۔ اس طرح وہ ناصرف بظاہر صاف ستھرے رہیں گے بلکہ ان کا دل بھی نکھرے گا۔

Related image

سب کی عزت کریں

بچوں کو یہ سمجائیں کہ صرف بڑے لوگوں سے تمیز سے پیش نہیں آنا بلکہ اپنے ہم عمر بچوں کے ساتھ بھی تمیز سے رہنا ہے ۔ انہیں یہ سمجائیں کہ دوسرے لوگ جیسا بھی سلوک کریں لیکن انہیں ہمیشہ ان کے ساتھ عزت سے پیش آنا ہے ۔

Related image

صفائی نصف ایمان ہے

ہمارے مذہب نے بات چودہ سو سال پہلے ہی بتادی تھی لہذا یہ بہت ضروری ہے کہ آپ بچوں کو اس بات کے بارے میں بار بار بتائیں کہ صفائی نصف ایمان ہےہمیں صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

Related image

خود مختاری دیں

بچوں پر نظر رکھنا ایک قدرتی اور اچھا عمل ہے لیکن ہر وقت ساتھ رہنے سے بچوں میں خود اعتمادی کی کمی ہوتی جاتی ہے ۔اس لئےلازمی ہے کہ بچوں کو خود اعتمادی دیں اور ان پر بھروسہ کریں ، آہستہ آہستہ خود مختار ہونے کے ساتھ پر اعتما د ہوجائیں گے ۔

Image result for child students thumbs up

اچھی غذا کھانے کی عادت

اچھی غذا کھانے کی عادت بچپن سے ہی ڈالی جاتی ہے ۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ جو والدین بچپن میں اپنے بچوں کی غذائی ضرورتیا ت کا خیال نہیں رکھتے اور عادات کو بہتر نہیں بناتے ان کے بچوں کی  باقی زندگی میں یہ عادات پختہ ہوجاتی ہیں ۔ اس لیے ضروری ہے کہ اپنے بچوں کو ہمیشہ غذائیت والےاچھے کھانوں کی عادت ڈالیں ۔

Related image

کو شش کرنے میں ہی کامیابی ہے

اپنے بچوں کو یہ کہہ کر مت ڈرائیں کہ وہ فیل ہوجائیں گے بلکہ یہ کہیں کہ انہیں کوشش اور محنت کرنی ہے اور اسی کوشش اور لگن کی بنیاد پر وہ کامیاب ہوں گے ۔ اگر ایک بار ناکامی ہوبھی جائے تو دلبرداشتہ نہیں ہونا بلکہ مزید محنت اور کوشش کرنی ہے ۔

Related image

پیسوں کا دھیان ساتھ استعمال

 
اپنے بچوں کو چھوٹی عمرمیں پیسہ دینا کوئی خاص اچھی عادت نہیں لیکن جب انہیں پیسے دیں تو اس بات کو تیلقین کریں کہ وہ اس کا بہترین استعمال کریں ۔ اگر وہ لاپرواہی سے کام لیں تو انہیں سمجھائیں کہ پیسے کا استعمال دانش مند ی سے کریں ۔

Image result for child using money

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/pushknit/public_html/kahani.me/files/themes/upaper_old/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/pushknit/public_html/kahani.me/files/themes/upaper_old/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/pushknit/public_html/kahani.me/files/themes/upaper_old/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/pushknit/public_html/kahani.me/files/themes/upaper_old/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/pushknit/public_html/kahani.me/files/themes/upaper_old/functions.php on line 304

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/pushknit/public_html/kahani.me/files/themes/upaper_old/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/pushknit/public_html/kahani.me/files/themes/upaper_old/comments.php on line 79

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.