اجزاء: مکھن دوسو گرام چینی دوسو گرام انڈے چار عدد ونیلا ایسنس ایک کھانے کا چمچ میدہ دوسو گرام بیکنگ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ دودھ ایک کھانے کا چمچ چاکلیٹ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ Marble Cake banane ka tarika ترکیب: ایک پیالے میں مکھن اور چینی ڈال کر اچھی طرح بیٹ کرلیں۔ اب اس میں ایک ایک کر کے چاروں انڈے ڈال کر بیٹ کرلیں۔ پھر ونیلاایسنس ڈال کر مکس کریں۔بیکنگ پاؤڈر کو میدہ میں ڈال کر مکس کرلیں۔اب اس میدہ کو بھی پیالے میں ڈال کر بیٹ کرلیں۔اب آدھا بیٹر کو ٹرے میں ڈال دیں۔اور باقی بچے ہوے بیٹر میں چاکلیٹ پاؤڈر اور دودھ ڈال کر بیٹ کرلیں۔اب اس بیٹر کو پہلے بیٹر کے اوپر ڈال دیں۔اب اس کو اوون میں ایک سواسی ڈگری سینٹی گریڈ پر تیس منٹ تک بیک کر کے سرور کریں۔ 354

کوکونٹ کیک بنانے کی آسان ترکیب

کوکونٹ کیک بنانے کی آسان ترکیب

اجزاء

  • مار جرین  ( 220 گرام )

  • چینی       ( 220 گرام )

  • میدہ        ( ایک سے آدھا کپ )

  • انڈے       ( تین عدد )

  • دودھ       ( آدھا کپ )

  • بیکنگ پاؤڈر ( دو چائے کے چمچے )

  • کھوپرا    ( آدھا کپ )

  • فروٹس    ( آٹھ کھانے کے چمچے )

  • رائنڈ       ( ایک کھانے کا چمچہ )

ترکیب

میدے میں چینی، انڈے، دودھ، بیکنگ پاؤڈر اور پسا ناریل شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس آمیزے کو اوون میں ایک سواسی ڈگری سنٹی گریڈ پر تیس منٹ کے لیے بیک کرلیں۔ تیار ہونے پر خود بھی مزے سے کھائیں اور اپنے دوستوں عیزوزں اور بچوں کو بھی کھلائیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.