کرسٹڈ چکن بنا نے کی ترکیب 200

کرسٹڈ چکن بنا نے کی ترکیب

کرسٹڈ چکن بنا نے کی ترکیب

اجزاء

  • چکن ڈرم اسٹکس ( 1کلو )

  • دودھ ( 1/2کپ )

  • لیموں کارس ( 1لیموں کا )

  • کدوکش پیاز ( 2کھانے کے چمچے )

  • کُٹا لہسن ( 1کھانے کا چمچہ )

  • کالی مرچ ( 1/4چائے کا چمچہ )

  • نمک ( 1چٹکی )

  • پانکوبریڈ کرمبز ( 3/4کپ )

  • کدوکش پامزان چیز ( 1اونس )

  • کٹی ہری پیاز(ہراحصہ) ( 2کھانےکے چمچے )

سوس کے لیےاجزاء

  • مایونیز ( 2کھانے ک چمچے )

  • دہی ( 2کھانے کے چمچے )

  • شہد ( 1-1/2چائے کا چمچہ )

  • رائی ( 1-1/2چائے کا چمچہ )

  • ڈیچون مسٹرڈ ( 1/2چائے کا چمچہ )

ترکیب

1/2کپ دودھ میں 1لیموں کارس شامل کرکے بٹر ملک بنالیں۔ پھر بٹر ملک ، 2 کھانے کے چمچے کدوکش کی ہوئی پیاز ، 1کھانے کا چمچہ کُٹا لہسن اور 1کلو ڈرم اسٹکس ملا کر ایک ڈبے میں ڈالیں اور 1گھنٹے کے لیے فریز کردیں۔ چکن ڈرم اسٹکس میری نیٹ والے مصالحے سے نکالیں اور چٹکی بھر نمک کے ساتھ 1/4چائے کا چمچہ کا لی مرچ لگاکر رکھ دیں ۔ا یک ڈش میں 3/4 کپ پانکو بریڈ کرمبز، 1اونس کدوکش پامزان چیز اور 2کھانے کے چمچے کٹی ہر ی پیاز کا ہرا حصہ ملائیں ۔ اب باری باری تمام ڈرم اسٹکس پامزان چیزوالے آمیزے میں کوٹ کرکے گریس کی ہوئی اوون ٹرے میں رکھیں ۔ چکن ڈرم اسٹکس کو 250ڈگری سینٹی گریڈ پر 30منٹ یا چکن تیار ہونے تک بیک کریں ۔ایک چھوٹے پیالے میں 2کھانے کے چمچے مایونیز ، 1/2چائے کا چمچہ ڈیجون مسٹرڈ ، 1-1/2چائے کا چمچہ رائی دانہ اور 1-1/2چائے کا چمچہ شہد ملائیں ۔ تیار چکن کو سوس کے ساتھ خؒود بھی مزے سے کھائیں اور اپنے بچوں کو بھی کھلائیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.