بریڈکریم کیک بنانے کا آسان طریقہ 206

بریڈکریم کیک بنانے کا آسان طریقہ

اجزاء

  • بریڈ سلائس ۔۔۔۔چھ عدد- چور ا کرلیں

  •  دودھ -۔دو کپ

  •  کجھور (چوپ کرلیں )-4سے 6عدد

  •  چینی-ایک کپ

  •  انڈے-۔تین عدد

  •  خشک دودھ-ایک کپ

  •  ونیلا ایسنس-ایک چوتھائی چائے کا چمچہ

  •  گھی-دو کھانے کے چمچے

  • بادام-گارنشنگ کے لئے

  •  کریم-گارنشنگ کے لئے

ترکیب

  • ایک پیالے میں انڈے ونیلا ایسنس اور چینی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں

  • پھر ڈبل روٹی کا چور اور گھی ڈال مزید پھینٹ لیں ۔

  • دوسرے پیالے میں دودھ ، کجھور اور خشک دودھ ڈال کر مکس کرکے ڈبل روٹی کے آمیزے میں ڈال دیں اور تمام آمیزے کو اچھی طرح مکس کرلیں ۔

  • پہلے سے گرم اوون میں 160ڈگری سینٹی گریڈ پر 20سے 25منٹ بیک کرلیں تیار ہوجائے تو اوون سے نکا ل 3سے 4منٹ رکھیں ۔

  • -کیک کاٹ کر سرونگ ڈش میں رکھ کر کریم اور بادام گارنش کرکے سرو کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کیا کہتے ہیں؟