178

گولا کباب بنانے کی ترکیب

اجزاء

1- گائے کا قیمہ 750 گرام
2- پسا ہوا لہسن ادرک ایک کھانے کا چمچہ
3- پسا ہوا کچا پپیتا ایک کھانے کا چمچہ
4- پسا ہوا گرم مصالحہ 3/4 چائے کا چمچہ
5- پیاز(تلی اور پسی ہوئی)
4- کھانے کے چمچے
6- پسی ہوئی چھوٹی الائچی ایک چائے کا چمچہ
7- ہری مرچیں3 عدد
8- پسی ہوئی لال مرچ 2 چائے کے چمچے
9- ہرا دھنیا 1/2 گڈی
10- تازہ کریم 2 کھانے کے چمچے
11- ڈبل روٹی ایک سلائس
12- نمک 1.1/2 چائے کے چمچے
13- تیل تلنے کے لئے

پیالے کے اجزاء

1- سموسے کی پٹیاں حسب ضرورت
2- انڈے کی سفیدی ایک عدد
3- تیل تلنے کے لئے
4- پیاز‘کھیرا‘ٹماٹر سجانے کے لئے

تیار کرنے کی ترکیب

1- چوپر میں کباب کے اجزاءیکجان کرکے فریج میں رکھ دیں
2- پھر کوفتے بنالیں
3- کڑاہی میں تیل گرم کریں اور سنہری تل کر نکالیں
4- پھر کوئلے کا دھواں دیں
5- سموسے کی ایک پٹی پر سفیدی لگائیں
6- اس پر دوسری پٹی رکھیں
7- اسے کڑاہی میں ڈالیں اور گول چمچے سے دبا کر رکھیں تاکہ پیالے کی شکل بن جائے
8- سنہری رنگ آجائے تواسے نکالیں اور ٹھنڈا ہونے دیں
9- ہر پیالے میں ایک کباب رکھیں اسے پیاز کھیرے اور ٹماٹر سے سجا دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.