217

کلاسک شامی کباب بنانے کی ترکیب

اجزاء

1- گائے کا گوشت (اُبلا ہوا) 750 گرام
2- چنے کی دال(بھیگی ہوئی)2 پیالی
3- آلو 2 عدد
4- سوکھی گول لال مرچیں
5- عدد5 پیاز(باریک کٹی ہوئی)ایک عدد
6- پسا ہوا گرم مصالحہ 1.1/2 چائے کا چمچہ
7- دہی(پانی نکلی ہوئی)2 کھانے کے چمچے
8- پودینہ 1/2 گڈی
9- ہری مرچیں(باریک کٹی ہوئی)
10- عدد10 کٹا ہوا بھنا دھنیا 2 کھانے کے چمچے
11- پانی 2 پیالی
12- نمک ایک کھانے کا چمچہ
13- تیل تلنے کے لئے
14- سلاد پتے‘کھیرا‘ٹماٹر سجانے کے لئ

تیار کرنے کی ترکیب

1- دیگچی میں گوشت‘دال سوکھی گول لال مرچیں‘آلو‘پانی اورنمک ملا کر دال گلنے اور پانی خشک ہونے تک پکا کر چولہا بند کردیں
2-  تھوڑا ٹھنڈا ہوجائے تو چوپر میں یکجان کرکے پیالے میں نکالیں
3-  اس میں باقی تمام اجزاءملا کر ٹکیاں بنائیں
4-  فرائننگ تیل گرم کریں اور انہیں سنہری تل لیں
5-  سرونگ ڈش میں کھیرا سلادپتے اور ٹماٹر سجائیں
6-  اس پر کباب رکھ کر پیش کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.