چہرے کی چھائیاں 342

چہرے کی چھائیاں اب مزید نہیں جانئیے آسان طریقہ

اکثر یہ دیکھا گیا ہے کے چہرے پہ داغ دھبے وقت كے ساتھ ساتھ بغیر کسی علاج كے خود ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں لیکن کئی دفعہ یہ ٹھیک نا ہو کر کم یا زیادہ ہو جاتے ہیں . ایسی حالت میں ان سے چھٹکاڑا پانے كے لیے مریض کو پہلے ڈاکٹر سے مکمل جسمانی معائینہ کروا کر مناسب علاج کرانا چاہیے . خوراک میں پروٹین ، ہری سبزی اور پھلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے . باقاعدہ طور پر ورذش اور کھلی ہوا میں سہولت كے مطابق سیر کرنا چاہیے .
ان داغ دھبوں کو ختم کرنے كے لیے بازار میں کئی قسم کی کریمیں دستیاب ہیں لیکن ان کا استعمال بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے . ان سے کئی بار چہرے پر سفید داغ پڑنے کا امکان رہتا ہے . ڈاکٹر كے مشورے كے بغیر اِس قسم کی کریموں کا استعمال نا کریں .
چھائیوں کو ختم کرنے كے لیے ہم کچھ دیسی نسخہ جات درج کر رہے ہیں . جو کے چہرے کی چھائیاں ختم کرنے كے لیے نہایت مفید ہیں اور ان سے کوئی نقصان بھی نہیں ہوتا ہے .
مندرجہ زیل نسخہ چہرے کی چھائیاں دور کرنے كے لیے مجرب نسخہ ہے . اسے استعمال کرنے سے انشا اللہ آپ کو افاقہ ہو گا .

اشیاء

بیسن …………………………… 2 چمچے
لیمن ………………………… . . تقریباً آدھا
پیسی ہوئی سیپ ………………………… . آدھا چمچ
ہلدی ………………………… . . آدھا چمچ

ترکیب

تمام اشیاء کو مکس کر كے اُبْٹَن سے بنا لیں . اِس اُبْٹَن سے دن میں دو بار منہ کو دھوئیں انشا اللہ چند دن میں‌ہی آپکو واضع فرق نظر آئے گا. یاد رکھیں کسی بھی چیز کا یا علاج کا اثر راتوں رات نہیں ہوتا آپ کو اسے مسلسل استعمال کرنا پڑتا ہے. اگر آپ اس ترکیب کے مطابق اپنی سکن پر لگائیں گیں تو آپ کم از کم پندرہ دن ضرور استعمال کریں‌تاکہ نتائج صحیع طرح واضع ہو سکیں. اثر ظاہر ہونے میں‌چند دن ضرور لگیں‌گیں مگر نتائج دیرپا ہوگیں. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کیا کہتے ہیں؟