گرتے بالوں کا مستقل حل 594

گرتے بالوں کا مستقل حل

سر كے بل گرنے شروع ہو جائیں تو یہ فکر مندی کی بات ہے . اِس کی وجہ یہ ہے کے جب سر کی طرف خون کا دوران درست نہیں رہتا تو بالوں کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں جس سے بال گرنے لگتے ہیں . سر كے بالوں کو گرنے سے روکنے كے لیے مندرجہ ذیل نسخہ نہایت کارآمد ہے .
آملے یا سکا کائی كے پانی سے سر کو اچھی طرح دھو لیں اور کسی خالص تیل سے مالش ضرور کریں .
باھمی بوٹی كے تیل کا مساج بالوں میں کریں . مساج رات کو کریں اور صبح دھو لیں . بال گرنا بند ہو جائے گے .
اگر بال تیزی سے گرنے لگے تو دوپہر كے وقت بکری كے دودھ کی تھوڑی سی مقدار لیں اور سر پر مساج کریں .
چائے کی استعمال شدہ پٹی کو خشک کر كے پانی میں 2 3 جوش دیں . اِس سے پِھر بال دھوئیں . 10 15 دنوں بعد بال گرنا بند ہو جائیں گے .
کمزور بالوں كے لیے آملہ ، ریٹھا اور سکا کائی برابر مقدار میں پاؤڈر کی شکل میں لیں . سر دھونے سے 30 منٹ قبل بھگو کر رکھ دیں . پِھر بالوں میں لگائیں .
اگر آپ كے بل گرتے ہوں تو لہسن كے عرق میں گاجر کا جوس اور کہو کا جوس ملا کر پینا چاہیے .
گرتے بالوں كے لیے ناریل كے تیل میں کراسٹر آئل مکس کر كے لگائیں .
سرسوں کا خالص تیل روزانہ استعمال کریں .
سر کو صابن سے نا دھویا کریں .
ایک انڈا لے کر اسے اچھی طرح پھینٹ لیں پِھر نیم گرم تیل میں انڈے کو ملا دیں . اِس كے بعد یہ امیزا بالوں کی جڑوں میں کم اَز کم 10 منٹ تک جذب کریں . آدھے گھنٹے كے بعد سر دھو لیں . لیکن صابن ہرگز نا لگائیں . یہ عمل تقریباً 2 ماہ تک جاری رکھیں اِس سے سر كے گرتے بل رک جائیں گے .

اگر آپ کو مندرجہ بالا طریقوں‌پر عمل کرنا مشکل لگ رہا ہے تو آپ 20herbal کا خالص ہربل تیل اور ہربل شیمپو استعمال کر سکتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کیا کہتے ہیں؟