سردیوں میں جلد کی خشکی کا عرق گلاب سے علاج 836

سردیوں میں جلد کی خشکی کا عرق گلاب سے علاج

سردیاں شروع ہوتے ہی پاکستانی اور بھارتی لڑکیوں کو مسائل پیش آنا شروع ہو جاتے ہیں جن میں ایک بہت اہم مسئلہ جلد کی خشکی کا ہے آج ہم آپ کو سردیوں میں جلد کی خشکی کا عرق گلاب سے علاج کرنے کا بہت ہی مجرب نسخہ بتانے جارہے ہیں .
عرق گلاب کا استعمال جلد کی شادابی بے قرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے . گھر سے باہر نکلتے ہی سورج کی تپش آپ کی جلد کو جھلسانے لگتی ہے . اِس كے علاوہ پسینہ كے اخروج میں بھی زیادتی کی وجہ سے جلد میں پانی کی مقدار کم ہو جاتی ہے اور جلد بے رونق اور روکھی دکھائی دیتی ہے . ایسے میں عرق گلاب کا استعمال جلد میں پانی کی کمی کو دور کرتا ہے . روئی کی مدد سے عرق گلاب کو روزانہ دن میں ایک مرتبہ چہرہ اور گردن صاف کی جائے تو اِس سے جہاں ایک جانب پسینے كے اخروج میں کمی واقع ہو گی وہیں چہرہ شاداب اور ترو تازہ نظر آئے گا .

خشک جلد كے لیے عرق گلاب

عرق گلاب کا استعمال نا صرف موسم گرما میں بلکہ موسم سَرما میں بھی جلد کی حفاظت كے لیے مفید قرار دیا جاتا ہے . سردیوں میں عموماً اکثر خواتین کی جلد خشک ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے خواتین مختلف اقسام کی کولڈ کریمیں وغیرہ استعمال کرتی ہیں . یہ اشیاء بعض اوقات ہماری جلد اور جیب پر بھاری پڑتی ہیں . مگر عرق گلاب اور گلیسرین کا مرکب سب سے سستا اور مفید موسچرائیزر ہے . اِس كے روزانہ استعمال سے چہرہ معطر رہتا ہے . اور جلد کی خشکی بھی دور ہو جاتی ہے . اِس لیے عرق گلاب کو ہر موسم کا قدرتی نسخہ کہا جائے تو بے جا نا ہو گا .

جلد کا پھٹنا اور عرق گلاب

اگر آپ محسوس کریں کیں آپ کی جلد خشکی كے باعث جلد پھٹنے لگتی ہے یا پِھر جلد قدرتی طور پر خشک ہے تو ایسی صورت میں جلد کو ہائیڈریشن ( نمی ) کی زیادہ ضرورت ہے . خشک جلد کو زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے . کیوں کے ایسی جلد پر جھریاں اور چھائیاں جلد پر جاتی ہیں . جلد کو خشک اور پھٹنے سے بچائے رکھنے كے لیے عرق گلاب بہترین قدرتی موسچرائیزر ہے . ہر بار منہ دھونے كے بعد پورے چہرے اور ہاتھوں پاؤں پر روئی کی مدد سے عرق گلاب اچھی طرح لگا لیا جائے تو جلد کی قدرتی نمی بھی برقرار رہتی ہے . نیز جلد بھی نرم و ملائم رہتی ہے . آج کل اکثر پارلرز میں بھی ہائیڈریشن كے لیے یہی طریقہ اختیار کیا جا رہا ہے .

آنکھوں کی چمک اور عرق گلاب (بونس نسخہ)

آنکھیں اگر خوبصورت اور چمک دار ہوں تو آپ کی خوبصورتی کو چار چند لگ جاتے ہیں . آنکھوں میں چمک پیدا کرنے كے لیے ضروری ہے کے ہم اپنی نیند پوری کریں . آنکھوں کو ٹھنڈے پانی سے صاف کریں اور عرق گلاب کا استعمال کیجئے . آنکھوں میں چمک پیدا کرنے كے لیے صبح سویرے اور رات کو سونے سے پہلے عرق گلاب كے چند قطرے آنکھوں میں ڈالیں چند دنوں میں آپ کی آنکھوں کی چمک دگنی ہو جائے گی..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کیا کہتے ہیں؟

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.